Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، عبدالعلیم خان

Now Reading:

چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، عبدالعلیم خان
عبدالعلیم خان

چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کا پاک چین تجارتی امور پر اعلیٰ سطحی بریفنگ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چین اور پاکستان کی کمپنیوں کے مابین’جوائنٹ وینچرز‘ کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ  نے بریفنگ میں کہا کہ  پاکستان 7 بڑے  شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کمپنیوں کو مدعو کرے گا۔ چین سے 78 اور پاکستان سے 167 کاروباری ادارے شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ان میں طبی، آلات، پلاسٹک، کلوتھنگ، لیدر، گوشت، فروٹ و سبزیاں اور ویسٹ و چارہ  کے کاروباری افراد شامل ہوں گے۔

Advertisement

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ  بنگلہ دیش، انڈیا، ویت نام کے مقابلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ہے۔

 وفاقی وزیر عبدالعلیم خان  نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعظم کے لئے تفصیلات تیار و پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  خارجہ، تجارت، صنعت و پیداوار، فوڈ سیکیورٹی اور میری ٹائم کی وزارتوں کو آن بورڈ لیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان چین سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کے نئے دروازے کھولنا چاہتا ہے۔  چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے تجارت میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

عبدالعلیم خان   نے کہا کہ نئی صنعتیں وہاں لگائیں جہاں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی ممکن ہو سکے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان  نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام کو سرمایہ کاری کمپنیوں سے فوری بات چیت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چینی کمپنیوں کے لئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی بھی چینی کمپنیوں اور تجارتی امور کے حوالے سے  تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Advertisement

وفاقی وزیر جام کمال  نے وزارت تجارت کو بورڈ آف انوسٹمنٹ سے مکمل تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر