
پنجاب میں یکم اگست سے بارش کی پیشگوئی؛ الرٹ جاری
لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں یکم اگست سے بارش کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈٰی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل یکم اگست سے شروع ہوگا جو 6 اگست تک جاری رہے گا جب کہ جنوبی پنجاب کے بیشتراضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
ترجمان پی ڈٰی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا اور ملتان میں بارشیں متوقع ہیں جب کہ ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اورگجرات ڈویژنزمیں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظرمتعلقہ محکمے الرٹ رہیں، انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سول ڈیفنس اور دیگرمتعلقہ محکموں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں بارشوں کے دوران ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے، عوام حکومتی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنائیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کے لئےمحفوظ مقامات پر رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News