
کراچی والوں کو پھر سے بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری
اسلام آباد: شہر قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی ہے جس میں دو ماہ کے لئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگ لیا ہے۔
اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا ہے جب کہ بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی، اتھارٹی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News