
بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے طلبہ کو اپنی حفاظت کے لیے احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف سے رابطہ کیا اور بنگلا دیش میں موجود پاکستانیوں کی خیریت دریافت کی۔
نائب وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانیوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی ہائی کمیشن کو ڈھاکا میں موجود پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں رہا جائے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا، حکومتی اور مخالف گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 طلبہ ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں اسکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا، جب کہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو متحرک کر دیا گیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News