آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 5 روپے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کو ترجیحی نکات میں شامل کیا ہے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرنا پڑے گا، کیونکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی رقم بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید قرض کی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اس نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو رواں مالی سال بجٹ میں پورا کیا ہے۔
پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت 6 سے 7 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
