
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ہونے والی بارش نے سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں بارش سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے شہری سفر کرنے سے قاصر ہیں۔
سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں، شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، بارش نے بلدیاتی نمائندوں اور سندھ حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ میئرکراچی پریس کانفرنس کرنے میں ماہر ہیں لیکن کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں زیرو ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی نے جیالا میئر مسلط کر کے کراچی کو لاڑکانہ سے بھی بدتر بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News