صدر مملکت نے شیڈول سے قبل ہی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 جولائی بروز منگل شام 5 بجے طلب کرلیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت 9 جولائی بروز منگل شام 5 بجے طلب کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اہم قانون سازی کے لیے شیڈول سے قبل طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہ اہم قانون سازی کے لیے اجلاس میں متعدد بلز لائے جانے کا امکان ہے جب کہ پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق اجلاس پانچ اگست کو طلب کیا جانا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
