پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ
پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے اور موجودہ شرح کے حساب سے 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہونے کا خدشہ ہے۔
2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی کی گروتھ 2023 میں ریکارڈ ہوئی۔
پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا، مرد 68 فیصداور خواتین 53 فیصد پڑھی لکھی ہیں۔
پاکستان میں 5 سے 16 سال تک کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
پنجاب میں 96 لاکھ، سندھ میں 78 لاکھ ، کے پی میں 49 لاکھ اور بلوچستان میں 50 لاکھ سے زائد بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔
پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد معذور ہیں جن میں 3.30 فیصد مرد اور 2.88 خواتین شامل ہیں ۔
پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں۔40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر والوں کی ہے جبکہ 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے۔
پاکستان میں 21 لاکھ 26 ہزار 079 افغانی، بنگالی، چائینیز اور دیگر ممالک کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔
پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد کل 19 لاکھ 23 ہزار 453 ہے۔
کے پی میں مقیم افغان شہریوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 878 ، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 832 ، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 875، بلوچستان میں 4 لاکھ 74 ہزار 812 ہے اور سب سے کم دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار 56 ہیں۔
پاکستان میں 3 ہزار 568 چینی اور 26 ہزار 9 بنگالی باشندے ہیں جبکہ دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 158 ہے۔
پاکستان میں 87 لاکھ ہندو، مسیحی، قادیانی و دیگر مذہب کے لوگ آباد ہیں۔
رپورٹ میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شادی شدہ افراد کی شرح65.97 فیصد ہے۔
ملک میں بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد اور طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد ہے۔
پاکستان میں علیحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
