برطانوی وزیر اعظم نے وزارت عظمیٰ کے پہلے ہی روز وعدہ پورا کردیا
لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے وزارت عظمیٰ کے پہلے روز ہی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹامر نے پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ٹوری حکومت نے تارکین وطن کو روانڈا ڈی پورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کو کیئر اسٹارمر نے وزارت عظمیٰ کے پہلے روز ہی اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ختم کردیا۔
لیبر پارٹی نے الیکشن مہم کے دوران روانڈا پلین ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، روانڈا اسکیم بورس جانسن نے شروع کی تھی جس کو لز ٹرس اور پھر رشی سونک نے بھی جاری رکھی۔
لندن: برطانیہ روانڈا اسکیم پر 270 ملین پاؤنڈز خرچ کرچکا ہے، بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود اب تک صرف دو اسائلم سیکرز روانڈا جا سکے ہیں۔
لیبر حکومت نے نیا بارڈر سیکیورٹی کنٹرول سسٹم متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جب کہ روانڈا اسکیم کو حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب بھی شدید تنقید کا سامنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
