پی ٹی آئی نے ایٹمی اثاثے گروی رکھوانے کے پیسے لیے تھے، اختیار ولی خان
اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایٹمی اثاثے گروی رکھوانے کے پیسے لیے تھے، 9 مئی کوقائداعظم کے گھر کو جلایا گیا۔
بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی آرٹیکل 6 اورسانحہ 9 مئی سے جڑی ہے، 9 مئی کوقائداعظم کے گھر کو جلایا گیا۔
رہنمان لیگ اختیارولی خان نے کہا کہ اگلے ہفتے میں اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق بولیں گی، اگلے ہفتے میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی، اسد عمر کہتے تھے پٹرول 40 روپے فی لٹردیں گے۔
اختیارولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اچھے کام کرکے گئی ہے توبتائیں، پی ٹی آئی نے 5 ہزارگھربھی بنائے ہوں توبتائیں، کیا پی ٹی آئی نے مدینہ کی ریاست بنائی؟ پی ٹی آئی نے تو ایک کروڑنوکریاں دینی تھیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی نے ایک بھی وعدہ پورا کیا؟ پی ٹی آئی نے اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوایا، پی ٹی آئی نے ملک کے ایٹمی اثاثے گروی رکھوانے تھے۔ پی ٹی آئی نے ایٹمی اثاثے گروی رکھوانے کے پیسے لیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
