Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہرِ قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

Now Reading:

شہرِ قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
شہر قائد

شہرِ قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی والوں کو بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی، شہرقائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 

کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرادی، اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔ اتھارٹی کے سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ماہ مئی کیلئے 2 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی درخواست دی گئی۔

دوسری جانب سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بھی مہنگی بجلی مذید مہنگی ہوگی۔ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement

سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔

نیپرا اتھارٹی ایف سی اے کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔ ڈسکوز صارفین کیلئے اضافہ پر فیصلہ اتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر