سروسز اسپتال میں ہفتہ وار صفائی مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔
ایم ایس سروسز اسپتال کی ہدایت پر گائنی بلاک کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جب کہ ہفتہ وار صفائی مہم کا آج تیسرا روز ہے۔
ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق ایمرجنسی کو مکمل طور پر گندگی سے پاک کردیا گیا ہے، 70 فیصد کوڑا کرکٹ کو بھی اٹھالیا گیا ہے۔
مریضوں اور لواحقین نے ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان پر اظہار اطمنان کیا جب کہ کئی سالوں سے پڑے کوڑا کرکٹ کو 3 دن کے اندر ختم کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
