Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار

Now Reading:

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار
پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کے سات ممبران نے ایڈہاک ججز کی تعیناتیوں کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ اور آئین کےتحفظ کا ضامن ہے اسے سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا، سابق جج مشیرعالم کا ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔

شفقت محمود چوہان نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تقریوں کےخلاف پاکستان بار کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا اور پاکستان بار کونسل کے ممبران جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف دیں گے۔

ممبر پاکستان بار کونسل عابد ساقی کہتے ہیں کہ آئینی جواز کے بغیر ایڈہاک ججز کی تقرری نظام عدل کو مفلوج بنانے کی کوشش ہے۔

پاکستان بار کونسل کے ممبر عابد زبیری نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتیوں کے معاملے میں آئین بڑا واضح ہے، آئین کےآرٹیکل 182 کے تحت عدالت عالیہ کے جج کو ہی ایڈہاک جج بنایا جاسکتا ہے۔۔

Advertisement

ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان کا کہنا تھا کہ عہدوں کی پیش کش والے مشیر عالم کا نکتہ نظرسمجھ لیں اور آئین کا ساتھ دیں۔

شہاب سرکی ممبر پاکستان بارکونسل کہتے ہیں کہ من پسند فیصلوں کے لئے ججز کی تقرری منظور نہیں۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر کاکڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی مکمل تعداد کے باوجود ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئین کے منافی ہے۔

ممبر پاکستان بار کونسل طاہر عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور ملک کو ایڈہاک ازم کی نہیں آئینی طریقے سے چلانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر