Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا مقدمات ختم کرکے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

Now Reading:

امیر جماعت اسلامی کا مقدمات ختم کرکے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی کا مقدمات ختم کرکے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مقدمات ختم کرکے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

لیاقت باغ میں دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا۔

حافظ نعیم الرحمان   نے کہا کہ لاہور، اوکاڑہ اور ملتان سمیت کئی علاقوں میں ذمہ داران کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔اس وقت بھی دو سو سے زائد کارکن پنجاب میں گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں  کے ساتھ مذاکرات نہیں چل سکتے،مقدمات ختم کرکے کارکنوں کو رہا  کیا جائے۔ دھرنا کسی بھی رخ موڑ سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان اس وقت کروں گا جب حکومتی کمیٹی تحفظات کو مدنظر رکھ کر واضح ہوگی۔حکومتی ناموں پر کچھ تحفظات ہیں،حکومت ایک گھنٹے میں تحفظات دور کرے ہم کمیٹی کا اعلان  کردیں گے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان    کا کہنا تھا کہ  پوری قوم اور نوجوانوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ملک  کے لیے اس سے زیادہ تباہ کن کچھ نہیں ہوسکتا کہ نوجوان مایوس ہو جائے۔امید کا چراغ جلانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار اور حکومتی طبقے نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔آئی پی پیز خون نچوڑ رہے ہیں ان کو لگام ڈلوانا چاہتے ہیں۔ آئی پی پیز کے سرکردہ لوگ ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا، واضح کہتا ہوں چار دن بعد جانے والی خام خیالی میں نہ رہیں۔دھرنا تاریخی انقلاب میں تبدیل ہوجائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ جن آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہوگئے انہیں فوری بند کیے جائیں اور  جو پلانٹ کی لاگت سے زیادہ منافع لے چکے ان کا بھی جائزہ لیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت کم کروانا چاہتے ہیں کیونکہ لوگ بہت پریشان ہیں۔اب تو صنعتکار بھی کہتے ہیں کہ بل دینے کے قابل نہیں رہے،تاجروں نے ملاقات میں مجھے بتایا کہ فیکٹریاں چلانے کے قابل نہیں رہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب کہتے ہیں ہمیں ڈی چوک جانا چاہیے،ڈی چوک جا سکتے تھے لیکن حکومت نے فساد کرنا تھا۔اب فیصلہ کیا ہے کہ یہاں بیٹھ کر قوم کو آگاہ کریں گے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے دھرنا مری روڈ پر ہی ہوگا تو دھرنا پورے ملک میں پھیلے گا اور آگے بھی جائے گا۔لوگوں نے پورے ملک میں امید لگا لی ہے، مایوسی نہیں پھیلانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو چلنے دیا جائے، بجلی کے بل کم کیے جائیں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں۔حکمران اپنی فری بجلی ختم کریں تو غریب اور مڈل کلاس  کے لیے آسانی ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ایف بی آر کے کرپٹ ڈنڈے کے ذریعے نہیں،  تاجروں سے جماعت اسلامی صرف جائز ٹیکس وصول کرے گی۔

حافظ نعیم الرحما ن کا کہنا تھا کہ  کل بعد نماز مغرب دھرنے کے مقام پر عظیم جلسہ عام ہوگا اور پیر کو خواتین کا جلسہ عام ہوگا۔ہماری خواتین پورے احترام کے ساتھ آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  مشاورت کا عمل جاری ہے مزید گفتگو بعد میں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر