Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمعے کو ملک بھر میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، شبلی فراز

Now Reading:

جمعے کو ملک بھر میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، شبلی فراز
تحریک انصاف

جمعے کو ملک بھر میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارے آنے والے احتجاج بھی پُرامن ہوں گے، جمعہ کوملک بھرمیں اتحادیوں کے ساتھ مل کراحتجاج کریں گے۔

اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ پرپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگوکی، حامد رضا نے کہا کہ جمعہ کوہرصورت نکلیں گے اور بھرپوراحتجاج کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والے فوری مستعفی ہوں، ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں، جوبل آرہے ہیں عوام کی قوت برداشت سے باہرہو گئے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کس قانون کے تحت دفترپر چھاپہ مارا گیا؟

رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، مریم نوازکے بیان کی مذمت کرتےہیں، عدلیہ کےبارے میں توہین آمیزالفاظ استعمال کیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ ہماری بھوک ہڑتال سے کسی کوکوئی تکلیف نہیں پہنچ رہی، ہمارے آنے والےاحتجاج بھی پُرامن ہوں گے، جمعہ کوملک بھرمیں اتحادیوں کےساتھ مل کراحتجاج کریں گے۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا کہ آج پی ٹی آئی وفد نے اسپیکرسے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی، اپنےاراکین اسمبلی کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات کااظہارکیا، پہلی بارآج پارلیمنٹ کی حدود میں 3 گھنٹے کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ بنیادی حقوق کی فراہمی تک روزانہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا کہ ہم علامتی بھوک ہڑتال کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بھوک ہڑتال نہ کریں، ہمارا مطالبہ ہے آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات ہونے چاہئیں، فارم47 کی حکومت کو بچانا ناممکن ہے، فارم47کی حکومت ڈوب چکی ہے، مہنگائی کے باعث ملک میں جینا مشکل ہو گیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر