وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو دینے کامعاملے پر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکٹر میں ہمارا اسٹیک سب سے زیادہ ہے، حکومت ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے ڈیلرز کا نقصان ہو۔
جو اقدام مفادات کے خلاف ہوں گے اس کی مخالفت کریں گے، حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے رحم وکرم پر چھوڑنا چاہتی ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین سے آئل کمپنیز کی اجارہ داری ہوگی اور پٹرول پمپس مالکان کا استحصال ہو گا۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کی کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے، حکومت کمیٹی بنائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کا حصہ بنا کر فیصلہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
