مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مبہم فیصلے کبھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے عام فہم ہونے چاہیئں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ لائق احترام ہونا چاہیے تاکہ جمہوری معاشرہ آگے بڑھے۔عدالت کا فیصلہ انصاف پر بھی مبنی ہونا چاہیے، عدالتی فیصلوں سے انصاف ہوتا بھی نظر آنا چاہیے۔آئین میں ترمیم کی اجازت دینے والے فیصلے کو قوم نے برسوں بھگتا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ عدالت مقدمہ دائر کرنے والوں کے علاہ کسی کو ریلیف نہیں دے سکتی۔زیر غور نقطہ آزاد امیدواران کی وابستگی کا تھا،معزز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا۔سنی اتحاد کونسل کی استدعا تسلیم نہیں کی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف نے آج تک آزاد امیدواران کے اپنی جماعت میں شامل ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔41 اراکین سے دوبارہ کیسے پوچھا جا سکتا ہے؟
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین کی متعلقہ شقیں قطعی طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتیں۔فیصلہ آئین دوبارہ لکھے جانے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
