Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر

Now Reading:

ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر
ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر

ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے اغوا پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پیغام سامنے آگیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، مظفر گڑھ سے ہمارے رکن معظم جتوئی کو ان کے گھر سے رات کو اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع مل رہی ہے کہ اینٹی کرپشن نے اٹھایا ہے جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جب کہ کل رات جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور ان کے گھر کی چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کی گئی۔

سابق اسپیکر نے سوال اٹھایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دیے بغیر کیسے کسی رکن کو گرفتار کیا جاسکتا ہے؟، کچھ روز قبل ہمارے رکن امیر سلطان کو جھنگ سے ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسد قیصر کہتے ہیں کہ پارلیمنٹرین کے ساتھ ایسا رویہ رکھا جا رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہوگا، میرا مطالبہ ہے ہمارے ارکان کو رہا کیا جائے اور اگر ہمارے ارکان کے خلاف کوئی کیس ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ تمھاری یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو دبا کر ان کو ان کے حق کو محروم کیا جاسکتا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے مقابلہ کریں گے، پاکستان میں حقیقی آزادی کے لیے ہم پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر مقابلہ کریں گے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس حد تک لے کر جائیں کہ ہم کوئی راستہ اختیار کریں، تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ اب بند ہونا چائیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر