انتخابات میں شکست کی ذمے داری لیتاہوں، برطانوی وزیر اعظم
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے انتخابات میں شکست کی ذمے داری قبول کرلی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انتخابات میں شکست کی ذمے داری لیتاہوں ، بادشاہ چارلس کواستعفیٰ پیش کرنے جا رہا ہوں۔
رشی سوناک کا کہنا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں ہم ڈیلیورنہیں کرپائے، برطانوی عوام نے ووٹ کے ذریعے غصے کا اظہار کیا۔ جلد پارٹی عہدے سے دستبردار ہو جاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں اپنی شکست کوقبول کرتاہوں اور اسٹارمر کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مخالفین کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
