
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
راولپنڈی: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی پی پیز کے مسئلے پر طویل بحث ہوئی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنا مشکل ہیں، عالمی معاہدے ہیں، پاسداری مجبوری ہے۔
جماعت اسلامی کمیٹی کے رکن نے جواب میں کہا ہے کہ آپ کے اپنے لوگوں کے آئی پی پیز میں شیئرز ہیں، آئی پی پیز لاگت سے کئی گنا زیادہ کما چکے ان کو ہر صورت بند کیا جائے۔
جماعت اسلامی کمیٹی نے کہا کہ آئی پی پیز مالکان نےعوام کا خون نچوڑ دیا جس پر حکومتی کمیٹی نے کہا کہ آپ کا پیغام وزیراعظم تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News