Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ شہید ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ ادا

Now Reading:

کراچی؛ شہید ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ ادا
کراچی؛ شہید ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ ادا

کراچی؛ شہید ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ ادا

کراچی : شہید ڈی ایس پی علی رضا کے نماز جنازہ انچولی میں قائم امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔

شہید ڈی ایس پی علی رضا کے نماز جنازہ کراچی کے علاقے انچولی میں قائم امام بارگاہ میں ادا کردی گئی ہے جب کہ نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں سی پی او میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صوبائی مشیر نجمی عالم، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز، سول سوسائٹی کے لوگ اور پولیس کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ شہید ڈی ایس پی کا جسد خاکی تدفین کے لیے وادی حسین روانہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ ڈی ایس پی علی رضا اور ان کے گارڈ کل حملے میں شہید ہوئے تھے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے خاندان سے بھی ملاقات کی۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ علی رضا کے قاتل جلد گرفتار کر کے ان کو کٹھرے میں لائیں گے، دہشت گردی کے خلاف ہماری پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔ ڈی ایس پی علی رضا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی رضا کافی عرصے سے سی ٹی ڈی میں کام کررہے تھے، یکم محرم کو یہ واقعہ ہوا ہے اس کو سیکٹریل کلنگ کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علی رضا نے لیاری گینگ وار اور ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائیاں کی، لیاری گینگ وار کی پرانی دشمنی ہوسکتی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ اس قتل میں جو بھی کردار ہیں وہ منطقی انجام تک پہنچیں گے، پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے کراچی کا امن و امان بہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر