پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور مساوی انصاف دیکھنا چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور مساوی انصاف دیکھنا چاہتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دفاتر پر چھاپوں اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
میتھیو ملر نے کہا کہ بحیثیت ترجمان جب کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھتا ہوں تو ذاتی طور پر پریشان ہوتا ہوں، جب ہم اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کو دیکھتے ہیں تو ہمیشہ پریشان ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت مساوی انصاف دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں آزادی اظہار اور پُرامن اجتماع جیسے انسانی حقوق کے احترام کی حمایت کرتے ہیں، زور دیتے ہیں کہ ان اصولوں کا پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق احترام کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
