اسلام آباد کے تمام راستے کھول دیے گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام راستے کھول دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایکسپریس وے ، سری نگرہائی وے اور فیض آباد سمیت شاہراہوں سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی مری روڈ پر دھرنے کے مقام سے ملحقہ چار مقامات پر کنٹینرز بدستور موجود ہیں۔
گزشتہ روز جماعت اسلامی کےدھرنے کے باعث اسلام آباد کےداخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے تھے۔
راولپنڈی لیاقت باغ کے سامنے پڑاؤلگانے کے باعث صورتحال بدل گئی ہے۔گزشتہ روز کنٹینرز کے ذریعے بند کی جانی والی تمام شاہراہیں کھول دی گئی ہیں۔
کنٹینرز سڑکوں سے ہٹا کرسائیڈ پررکھ دیے گئے ہیں تاہم راولپنڈی کے مری روڈ اوراس سے ملحقہ چارمقامات پر کنٹینرزبدستور موجود ہیں جس کے باعث پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔
حکومت اورجماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات کیلئے جلد پیشرفت کا امکان ہے۔
جماعت اسلامی نے واضح اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے بغیر واپسی ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
