جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی کےسربراہ لیاقت بلوچ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو حکومت نے باضابطہ طور پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر مجھےاطلاع کر دی ہے۔
کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کمیٹی سے متعلق حافظ نعیم و دیگر اراکین سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم کو آگاہ کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جلد دوبار شروع ہو گا۔
جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل جلد سے جلد حل ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
