بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ملک میں پرتشدد مظاہروں کے بعد طلبا کے مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے بعد سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے فیصلے کو منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آج ڈھاکا سمیت ملک کے دیگر شہروں میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی لیکن کرفیو کا نفاذ برقرار ہے جبکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بدستور بند ہیں۔
طلبا کی جانب سے اب بھی ملک کے کچھ حصوں میں احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت احتجاج کے دوران ہلاکت پر معافی مانگے، طلبا نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے سمیت 8 مطالبات کی منظوری کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
یاد رہے بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری طلبا کے احتجاج کے دوران 163 افراد ہلاک اور سیکڑوں طلبا زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
