Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیل کی حمایت کردی

Now Reading:

پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیل کی حمایت کردی

پیپلزپارٹی کا حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیل کی حمایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ایوان صدر میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں ن لیگ کی لیگل ٹیم نے پیپلزپارٹی کو نظرثانی اپیل پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیل کی حمایت کردی ہے جب کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پہلے پارٹی سطح پر زیرغورلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے موقف اختیار کیا کہ پابندی کا فیصلہ پارلیمان اور کابینہ میں زیر غور لایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت اہم قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ ایوان کی کارروائی اور اپوزیشن کے کردار کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلائے جانے پر مشاورت کی گئی جب کہ حکومت نے عدالتی احکامات کے جواب میں سخت ردعمل دینے کا پلان بنالیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت نے پارلیمانی فورم کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی اتحاد ججز کے فیصلے کا جواب پارلیمان سے دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر