گوجرانوالہ میں بجلی کا زیادہ بل آنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق گھر کا بجلی کا بل زیادہ آنے پر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو مزید بڑھ گئی، جس کے بعد بڑے بھائی نے طیش میں آ کر چھوٹے بھائی کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔
پولیس کے مطابق چھوٹا بھائی عمر فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیا، بڑا بھائی قتل کے بعد فرار ہو گیا ہے، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ضبطے کی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
