شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے شہری انتظامیہ کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی حکام کو بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ عملہ اور افسران پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں اور ٹریفک پولیس سڑکوں کو کلیئرکرائے انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ متحرک رہے، نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ایم سی کے اعلیٰ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر کھڑا نہیں ہونا چاہیے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
