Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پرہوگی، بیرسٹر سیف

Now Reading:

پولیس، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پرہوگی، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات کے پی

جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہے، بیرسٹر سیف

مشیراطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پرہوگی، جہاں زیادہ مسائل ہوں گے وہاں فوج آپریشن میں حصہ لے گی۔

مشیراطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹرسیف نے پشاورمیں اپیکس کمیٹی اجلاس پرمیڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج جرگے کو کلیئر کر دیا گیا کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، کلاچی کیلئے پولیس اہلکارتعینات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےکی، اجلاس میں کورکمانڈرپشاور،آئی جی،چیف سیکریٹری اور دیگرحکام نے شرکت کی، بنوں امن جرگے کے 5 اراکین بھی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے، آپریشن عزم استحکام کے نام نے کنفیوژن پیداہوئی۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ جہاں زیادہ مسائل ہوں گے وہاں فوج آپریشن میں حصہ لےگی، عسکری حکام کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا، اپیکس کمیٹی مرکزی اورصوبائی سطح پرکام کررہی ہے، ڈی آئی خان، لکی مروت اورٹانک پرزیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولیس، سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پرہوگی، بنوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا، پولیس اہلکاروں کا بنوں سی ایم ایچ میں علاج بھی ہوگا، وزیراعلیٰ کل 3 بجے بنوں میں جلسے میں مزید اعلانات کریں گے، سیف سٹی پروجیکٹ کودیگرشہروں تک توسیع دی جائےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر