
لاہور: گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 484 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈاکوؤں اور لٹیروں نے لاہور ہولیس کی ناک میں دم کردیا ہے جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 484 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 13 گھروں سے چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ہیں، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 38 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز بھی چھین لیے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوﺅں نے شاہراہ عام پر جھپٹا مار کر شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز بھی چھین لیے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر 4 شہریوں سے موٹرسائیکلیں، 3 شہریوں سے دیگر وہیکل اور نقدی چھینے جب کہ 69 موٹرسائیکلیں چوری اور متفرق چوری کی 319 ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News