محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں جلوسوں کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں جلوسوں کے لیے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مختلف صوبوں کی درخواست پر فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے اس کا فیصلہ صوبے کریں گے جب کہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی، فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
