کراچی: اٹھارہ وزیر، دو مشیر، دس معاونین خصوصی اور آٹھ ترجمانوں کے ساتھ 29 پارلیمانی سیکرٹریز بھی سندھ کابینہ میں شامل ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 29 اراکین سندھ اسمبلی کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی ھالار وسان محکمہ خوراک، شام سندرمحکمہ ٹرانسپورٹ، یوسف بلوچ مائنز اینڈ منرل، فرخ احمد شاہ ورکس اینڈ سروسز، عادل انڑ پبلک ہیلتھ کے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر۔
خرم سومرو جیل خانہ جات، ملیحہ منظورانفارمیشن، ندا کھوڑو ہیلتھ بہبود آبادی، سعدیہ جاوید پلاننگ ڈویلپمنٹ، سیما خرم اسکول ایجوکیشن، قاسم سراج سومرو لوکل گورنمنٹ کے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر ہوگئے۔
حنا دستگیر کلچر ٹورازم، سیدہ ماروی فصیح یونیورسٹیز اینڈ بورڈ، یاسمین شاہ ویمن ڈویلپمنٹ کی پارلیمانی سیکریٹری ہوں گی۔
پارلیمانی سیکرٹریز کو ماہانہ پچاس ہزار اضافی الاؤنس، ڈرائیور کے ساتھ سرکاری گاڑی، ہاؤس رینٹ اور مفت فضائی ٹکٹ ملے گا۔
پارلیمانی سیکرٹریز کو بیرون ملک سفر کی سہولت اور میڈیکل دفتری الاؤنس سمیت و دیگر سہولیات بھی ملیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
