
عمان: امام بارگاہ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، رائل عمان پولیس
عمانی دارالحکومت مسقط میں امام بارگاہ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رائل عمان پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امام بارگاہ میں مجلس کے دوران حملے میں ملوث تینوں حملہ آور کا تعلق عمان سے ہے۔
رائل عمان پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں عمانی حملہ آور آپس میں بھائی تھے۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دوسروں سے متاثر تھے اور گمراہ کن خیالات رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ 16 جولائی کو عمان کے علاقے وادی الکبیر میں علی بن ابو طالب امام بارگاہ میں مجلس کے دوران دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News