Advertisement
Advertisement
Advertisement

فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر وزیر اعظم کا خیرمقدم

Now Reading:

فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر وزیر اعظم کا خیرمقدم
فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر وزیر اعظم کا خیرمقدم

فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر وزیر اعظم کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مالیاتی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے پر خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی کا ثمر آج معاشی بہتری کی صورت میں ملک اور قوم کو مل رہا ہے، پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلَس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر دن رات کام کررہے ہیں، اس کے ثمرات عوام تک پہنچا کر دم لیں گے، فچ اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کے راستے پر مزید محنت اور جذبے سے آگے بڑھیں گے، امید ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کی معاشی بہتری اور سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فی صد کمی کا اعلان بھی معاشی بہتری کی ایک اور جھلک ہے، شرح سود میں کمی سے افراط زر میں مزید کمی ہوگی اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر