
پرتشدد مظاہروں کی مخالفت کرتے ہیں، 9 مئی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے 9 مئی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں 9مئی کے واقعات سے متعلق سوال پر کہا کہ نہم پرتشدد مظاہروں ،لوٹ مار اور آگ لگانے کی مخالفت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو ایسے واقعات سے قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔خطے کی سیکیورٹی کو درپیش خطرے سے نمٹنا مشترکہ مفاد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News