
اسماعیل ہنیہ ہمارے مہمان تھے، قتل کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنیہ کو قتل کر کے اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی راہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ ہمارے مہمان تھے، ہم ان کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہے۔
ایران نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تین روزہ قومی سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ رات تہران میں ہونےو الے قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔
حماس کے سربراہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکرشہید کیا گیا۔
نو منتخب ایرانی صدر نے اسماعیل ہنیہ کے قاتلوں سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس بزدلانہ حملے کا حساب دیناپڑےگا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور عزت کادفاع کرےگا۔دہشت گردحملہ آوراپنےبزدلانہ اقدام پرپچھتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News