Advertisement
Advertisement
Advertisement

 جب ہماری حکومت تھی تو بجلی کی قمیت کم تھی، عمر ایوب

Now Reading:

 جب ہماری حکومت تھی تو بجلی کی قمیت کم تھی، عمر ایوب
عمر ایوب

 جب ہماری حکومت تھی تو بجلی کی قمیت کم تھی، عمر ایوب

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ  جب ہماری حکومت تھی تو بجلی کی قمیت کم تھی، سولرانرجی کی طرف ہم جا رہے تھے لیکن انہوں نے ختم کردیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے کچھ حقائق پیش کرنا چاہتے ہیں، جب ہماری حکومت تھی تو بجلی کی قمیت کم تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ جیتنے بھی معاہدے بنائے گئے ہیں سب بغیرمعلومات کیے گئے،  ان معاہدوں سے سترہ فیصد ریٹرن ڈالر پر طے کیا گیا، ان معاہدوں کی وجہ سے جو بوجھ تھا وہ عوام پر گرا، اس وقت ہماری معیشت ختم ہو چکی ہے، بجلی کی فراہمی بھی ختم ہونے لگی ہے۔

اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے، ان سے سرکولر ڈیٹ نہیں قابو ہو رہا جو ریٹرن ریٹ رکھا تھا وہ واپس نہیں ہو پا رہا،  سولرانرجی کی طرف ہم جا رہے تھے لیکن انہوں نے ختم کردیا ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ اس وقت ہماری معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، حکومت سنبھالتے ہی ان لوگوں نے آئی پی پیز سے مذاکرات کیوں نہ کیے؟

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں انرجی کا سیکٹر بد حالی کا شکار ہو گیا ہے، پہلے پی پی پی نے 1994 میں پھر ن لیگ نے اپنے فائدے کو دیکھا، ان کی حکومت نے اوورانوائس کرکے عوام کے جیب سے مہنگی بجلی کے پیسے نکلوائے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ ہر صورت میں پاکستان کی عوام کو لوٹنا ہے، ایک جانب آپ نااہل ہے اورکرپٹ ہیں تو ان کو چھپانے کے لیے کمپنیاں بنائی گئی، جب مجھ سے پوچھا گیا تھا وہ میں نے دو مسئلے سے آگاہ کیا تھا۔

۔شبلی فرازنے کہا کہ ایک انرجی سیکٹر اور دوسرا پینشن معیشت کے لیے بہتر نہیں تھے، آج انہی دو مسائل کی وجہ سے ملک کی معیشت بدحالی کا شکارہے، اس کمرے میں موجود تمام لوگ بتائیں کہ کیا آپ بجلی کے بل دے سکتے؟  پورے خطے میں پاکستان میں بجلی کا ریٹ سب سے زیادہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں یہ لوگ بری طرح سے ناکام ہو گئے ہیں، جو لوگ سولر لگا کر بیٹھ گئے ہیں ان کی تو بچت ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر