Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی این ایس حنین پاک بحریہ کے حوالے

Now Reading:

پی این ایس حنین پاک بحریہ کے حوالے
پی این ایس حنین پاک بحریہ کے حوالے

پی این ایس حنین پاک بحریہ کے حوالے

رومانیہ میں تیسرا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حسین حنین پاک بحریہ کے حوالے کردیا گیا۔

پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب رومانیہ کی بندرگاہ کونسٹانٹا میں منعقد کی گئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پی این ایس حنین پاک بحریہ کے لئے ڈامن کی جانب سے گالاتی شپ یارڈ میں تیار کیا جانے والا تیسرا یرموک کلاس جہاز ہے، یرموک کلاس کے پہلے 2 جہازوں کے مقابلے میں آخری دو او پی ویز 2600 ٹن ڈسپلیسمنٹ کے حامل ہیں۔

یرموک کلاس جہازوں کو ان کی بے مثال خوبیوں کی بدولت پاکستان نیوی میں گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ حاصل ہے۔

پی این ایس حنین سمیت یرموک کلاس کے تمام جہاز سطح اور فضا میں جنگ کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے بھی موزوں ہیں، 98 میٹر طویل پی این ایس حنین کی رفتار  24 ناٹس کے لگ بھگ ہے۔

Advertisement

ورٹیکل لانچنگ سسٹم کی مدد سے پی این ایس یمامہ سطح سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل داغ سکتا ہے جب کہ 76 ایم ایم مین گن کے ساتھ پی این ایس حنین پر 20 ایم ایم کی دو سیکنڈر گنز بھی نصب ہیں۔

یرموک کلاس کے چاروں جہازوں کو اسلامی تاریخ کی اہم جنگوں سے منسوب کیا گیا ہے، پی این ایس یرموک اور تبوک کے بعد پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ کی قوت و استعداد کار میں بہترین اضافہ ہے۔

یرموک کلاس کا چوتھا اور آخری جہاز پی این ایس یمامہ رواں برس فروری میں لانچنگ کے بعد تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر