
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے محرم الحرام کے سلسلے میں جیکب آباد میں ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جیکب آباد سٹی میں قائم مدینہ بیس پر سی سی ٹی وی کیمراز کنٹرول روم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین، علماء کرام سے ملاقات کی گئی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایس ایس پی سید سلیم شاہ اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور احمد مغل نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کو سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،پی پی سینٹر محمد اسلم ابڑو، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب ، کمشنر لاڑکانہ ، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ، ایم پی اے گڑھی خیرو، ایم پی اے ٹھل و دیگر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ دورے میں شامل رہے.
اہلتشیح رہنماؤں نے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے پر ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News