Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ایکس‘ کا بلیو ٹک ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی قرار، یورپی کمیشن

Now Reading:

’ایکس‘ کا بلیو ٹک ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی قرار، یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایکس کا بلیو ٹک ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یورپی کمیشن کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایلون مسک کی سوشل میڈیا سروس ’ایکس‘ اکاؤنٹس کی ساکھ کے بارے میں صارفین کو گمراہ کر کے یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

یورپی یونین کی ایگزیکٹو باڈی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ ایکس پر نیلے رنگ کا ’بلیوٹک‘ ڈیجیٹل سروسز ایک کی خلاف ورزی ہے۔

ایگزیکٹو باڈی کے مطابق معروف ٹیکنالوجی فرموں کو جعلی معلومات اور غیر قانونی مواد کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایکس پر بلیو ٹک کا نشان اس بات کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ بااثر لوگوں اور تنظیموں کے ایکس اکاؤنٹس مستند ہیں۔

Advertisement

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اب فیس ادا کرنے والا کوئی بھی صارف چند شرائط پوری کرکے بلیو ٹک حاصل کر سکتا ہے، جو خطرناک بات ہے۔

بعض بلیو ٹک کے حامل ایکس اکاؤنٹس آزادانہ اور باخبر فیصلے کرنے کی صلاحیت کو منفی طور پر متاثر کر سکتے ہیں، اور صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔

یورپی کمیشن کے مطابق ایکس کو ایگریکٹو باڈی کی ابتدائی تحقیقات کو چیلنج کرنے کا حق حاصل ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر ایکس یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس پر اسکی سالانہ عالمی فروخت کا 6 فی صد تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر