امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جو بائیدن کی صدارتی انتخابات سے دستبرداری پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن صدارت کے لیے اہل تھے، نہ ہیں اور نہ کبھی ہونگے۔
جو بائیڈن نے جھوٹ بول کر اور غلط خبریں پھیلا کر صدر کاعہدہ حاصل کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے دار اور ڈاکٹرز بھی جانتے ہیں کہ وہ صدارت کے لیے اہل نہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے، جوبائیڈن کے دور میں بارڈر کھلے رہے جس کی وجہ سے ہرشخص بغیر چیکنگ کے امریکہ میں گھس آیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
