راولپنڈی کے تاجروں کا مہنگائی اور بجٹ پرملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دینےکاعندیہ
تاجروں اورصنعت کاروں کاراولپنڈی چیمبرآف کامرس میں اجلاس، مہنگائی اوربجٹ پرملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دینےکاعندیہ دے دیا۔
اجلاس میں پولٹری فارماسیوٹیکل، موبائل، پراپرٹی ودیگرانڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بجٹ میں عائد تمام اقسام کےٹیکس کی شرح کومسترد کردیا گیا۔ کاروباردشمن اقدامات کوبھی مستردکردیاگیا۔
اجلاس میں تاجرتنظیموں کے تمام دھڑوں کواعتماد میں لینے، متفقہ لائحہ عمل کیلئےملک بھرکی تاجر قیادت کوبھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منظم ہڑتال کی کال سے قبل حکومت کوچارٹرڈ آف ڈیمانڈ دیاجائےگا، سہیل الطاف کا کہنا ہے کہ عام دکان دارہو یا صنعت کار، بجٹ سے سب ہی متاثرہوئے۔
صدرراولپنڈی چیمبرثاقب رفیق نے کہا کہ بجٹ میں اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت نہیں کی گئی، ثاقب رفیق نے کہا کہ محصولات کی مد میں 40 فیصد اضافہ عوام کاخون نچوڑنے کے مترادف ہے۔
اجلاس میں تاجر رہنماؤں حفیظ شیخ نے کہا کہ کاشف چوہدری، اجمل بلوچ اوردیگرقیادت سےمشاورت ہونی چاہیے۔ جنرل سیکریٹری کینٹ نے کہا کہ جب تک ہڑتال نہیں ہوگی، مطالبات پورے نہیں ہوں گے۔ ظفرقادری نے کہا کہ اگرشٹرڈاؤن ہڑتال کرتے ہیں توعام دکاندارکے ساتھ کھڑے ہوں۔
ڈاکٹر حسن سروش نے کہا کہ پولٹری پرٹیکس لگاکرانڈسٹری کوتباہ کردیاگیا، شاہد غفورپراچہ نے کہا کہ ھڑے بندی سے بالاترہونےتک سڑکوں پرآنےکافائدہ نہیں، قوم کوپتہ ہی نہیں ان کےساتھ کیاہونےجارہاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
