فری بجلی کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی کے اسپیکر سے شکوے
اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ نے مفت بجلی استعمال کرنے کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر سے شکووں کے انبار لگادیے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کی این او سی جمع کرانا لازم ہے۔
رہائش کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل ادا کرنے کے باوجود پارلیمنٹیرینز پر کیچڑ اچھالے جانے پر بھی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔
ذائع کے مطابق ارکان نے اسپیکر سے گفتگو میں کہا کہ وزارت توانائی کی جانب اس مہم پر خاموشی مجرمانہ ہے جب کہ وزارت توانائی کی جانب سے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنا چاہئے تھی جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے ارکان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ارکان کی عزت و توقیر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
