سیمنٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ جون میں سیمنٹ کی فروخت میں 12.58 فی صد کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق جون 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 12.58 فیصد کمی سے 3.552 ملین ٹن رہی، جون 2024 میں مجموعی فروخت جون 2023 سے 11.69 فیصد کمی کے ساتھ 3.079 ملین ٹن رہی۔
جون2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 17.95 فیصد کمی سے 4 لاکھ 72 ہزار 865 ٹن رہی جبکہ ایکسپورٹ گزشتہ سال جون میں 5 لاکھ 76 ہزار 309 ٹن رہی تھی۔
مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45.291 ملین ٹن رہی جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کی فروخت 44.579 ملین ٹن سے 1.60 فیصد زائد رہی۔
سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت38.181 ملین ٹن رہی، جبکہ مالی سال 23-2022 کی مقامی فروخت 40.013 ملین ٹن سے 4.58 فیصد کم رہی۔
مالی سال 24-2023 کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ55.71 فیصد اضافے سے7.110 ملین ٹن رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 23-2022 میں ایکسپورٹ 4.566 ملین ٹن رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
