ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ غیرآئینی ہے،فوری واپس لیاجائے، یہ اقدام آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایچ آرسی پی،پی ٹی آئی پرپابندی کے حکومتی فیصلے سے حیران ہے، سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ دیا،پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، اس طرح کے اقدام سے سیاسی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
