Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پشاور سمیت مختلف اضلاع میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے اور 61 گھروں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈٰ ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 4 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیر آندھی اور بارش کے باعث مجموعی طور پر 61 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 37 گھروں کو جزوی اور 24 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبے کے مختلف اضلاع کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، کوہستان اپر و لوئر، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، چارسدہ، صوابی، جنوبی وزیرستان اور ہنگو میں رونما ہوئے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنری کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر