Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کا لیڈر چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری ہو، ملک احمد خان

Now Reading:

اپوزیشن کا لیڈر چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری ہو، ملک احمد خان
ملک احمد خان

اپوزیشن کا لیڈر چاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری ہو، ملک احمد خان

ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا لیڈرچاہتا ہے کہ ملک میں افراتفری ہو، ان کو سہولتیں تولینی ہیں لیکن اسمبلی کوچلنے نہیں دینا۔

لاہور میں اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالات نے مجبورکیا کہ عوام سے ضروری بات کروں، آج کااجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پربلایا تھا، 2 کروڑ71لاکھ روپے پنجاب اسمبلی کے ایک اجلاس پرخرچ ہوتے ہیں۔

ملک محمداحمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی سے تنخواہیں لینی ہیں، اپوزیشن شورشرابا، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کرواویلا کرتی ہے، بطوراسپیکراخلاق سے گری گندی گالیوں کی اجازت نہیں دوں گا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ رولزکے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا، اپوزیشن کے 60اراکین نے ٹی اے ڈی اے کےلیے حاضری لگائی، عوامی اسمبلی لگا کر بیٹھتے ہیں توکوئی اعتراض نہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ روزاجلاس بلائیں گاؤن پہن کراجلاس چلائیں، اپوزیشن کی عوامی اسمبلی ٹوکن احتجاج ہے، کتنےلوگ ہوں گے جولکھ کرمجھے بھیجیں گے کہ آج کے اجلاس کی تنخواہ نہیں لینی، چیمبرز،سرکاری گاڑیوں، اسٹاف کے لیے اپوزیشن کی درخواستیں آرہی ہیں۔

Advertisement

اسپیکرنے کہا کہ سہولتیں تولینی ہیں لیکن اسمبلی کوچلنے نہیں دینا، آپ کا لیڈرچاہتا ہے ملک میں افراتفری ہو، پنجاب اسمبلی میں گندی گالیاں نہیں نکالنے دوں گا، آپ سڑک پرحلف لےرہے ہیں توقانون کے مطابق یہ جعلسازی ہیں، حلف اٹھانا قسم اٹھانا ہوتا ہے، جھوٹی قسمیں اٹھا رہے ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کب تک ملک کے ساتھ ایسارویہ رکھیں گے؟ اپنی نوعیت کا پہلاواقعہ ہے کہ اپوزیشن نے ریکوزیشن دی اورخود ہی نہ آئی، وزارت قانون سے پوچھ لیا ہے کہ کیسےاخراجات پرلائحہ عمل ہوگا، خودساختہ دیانتدار 10 روپے چھوڑنے کو تیار نہیں۔

انھوں مزید کہا کہ اپوزیشن کومعاشی تنگی تھی جس وجہ سےحاضری لگائی، اگرکسی کواندرجانے کی اجازت نہ تھی تو60 لوگ کیسے حاضری لگا گئے؟ کچھ لوگوں کا وجودعدم استحکام، افراتفری سے جڑاہوا ہے، جب تک انتشاررہے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر