Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کا جو بائیڈن سے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

Now Reading:

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کا جو بائیڈن سے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ
جارج کلونی

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کا جو بائیڈن سے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

ہالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار جارج کلونی کے صدر بائیڈن کے بارے میں  شائع ہونے والے کالم کے بعد سابق صدر بارک اوبامہ کے کلیدی مشیر نے بھی صدر بائیڈن کی دماغی صحت پر تشویش ظاہر کردی۔

جارج کلونی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے اپنے کالم میں صدر بائیڈن پر صدارتی ڈور سے دستبرداری  کے لیے زور دیا تھا۔

اب سابق صدر اوبامہ کے کلیدی مشیر جون فیوریو  نے بھی سی این این کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں صدر بائیڈن کی دماغی صحت کے بارے میں لب کشائی کردی۔

کیا صدر بائیڈن اپنی دماغی صحت کی وجہ سے دوسری مدت  کے لیے موزوں امیدوار ہیں ؟امریکہ کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں میں بحث زور پکڑ گئی۔

گزشتہ دنوں لاس اینجلس میں ہالی وڈ کے فنکاروں اور دیگر مقتدر شخصیات کا صدر جو بائیڈن کے ساتھ فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں صدر بائیڈن کی انتخابی مہم  کے لیے 28 ملین ڈالرز کی ریکارڈ رقم جمع کی گئی تھی۔

Advertisement

اس فنڈ ریزنگ میں سابق صدر بارک اوبامہ نے بھی شرکت کی تھی جبکہ اس ڈنر کی انٹری فیس 5 ہزار ڈالرز سے لے کر 5 لاکھ ڈالرز تک تھی۔

اس فنڈ ریزنگ ڈنر کے بعد ہالی وڈ کے مشہور اداکار جارج کلونی نے نیویارک ٹائمز  میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں صدر بائیڈن پر  صدارتی ڈور سے دستبرداری  کے لیے زور دیا تھا۔

امریکی عوامی اور سیاسی حلقوں میں موضوع بحث رہنے والے اس کالم کے بعد سابق صدر بارک اوبامہ کے کلیدی مشیر جون فیوریو   نے بھی سی این این کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ہالی ووڈ فنڈ ریزنگ ڈنر کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن کی جسمانی اور دماغی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

‏جون کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ جو بھی فنڈ ریزنگ میں موجود تھے ان  کے لیے یہ حیرانگی کی بات نہیں ہے۔ جارج کلونی قطعی طور پر درست ہیں اور میں نے فنڈ ریزنگ میں جس سے بھی بات کی اس کی یہ ہی سوچ تھی ماسوائے ان لوگوں کے جو بائیڈن کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جارج کلونی نے اپنے کالم میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ جو بائیڈن 2010 والے بائیڈن حتیٰ کہ 2020 والے بائیڈن بھی نظر نہیں آئے بلکہ وہ درحقیقت وہ ہی آدمی نظر آئے جسے ہم نے گزشتہ دنوں باعث ندامت بننے والے صدارتی مباحثے  میں دیکھا تھا اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عوام کو قائل کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ انہوں نے وہ نہیں دیکھا جو ہم نے ابھی دیکھا ہے۔

جون فیوریو   نے اپنے انٹرویو میں جارج کلونی سے اتفاق  کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں میری اہلیہ  نے بھی حیرانگی سے پوچھا تھا کہ ہم کیا کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

اس پر میں نے جوابا کہا تھا ایک ہفتہ انتظار کرو دوسرا صدارتی مباحثہ ہونے والا ہے یا تو صدر بائیڈن بہتر کارکردگی دکھائیں گے اور ہم خیال کریں گے کہ وہ پہلے صدارتی مباحثے  میں یورپ کے طویل سفر سے واپسی پر تھکے ہوئے تھے یا اگر وہ ایسے ہی نظر آئے تو پورا ملک ان کی صحت کے بارے میں بات کرتا نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کی بڑھتی عمر کے ساتھ ان کی جسمانی اور دماغی صحت کے حوالے سے خود ان کی پارٹی کے رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے اور وہ حریف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھی خائف نظر آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر