Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کاگوجرانوالہ کیلئے 18ارب کی لاگت سے چار میگا پراجیکٹس کا اعلان

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کاگوجرانوالہ کیلئے 18ارب کی لاگت سے چار میگا پراجیکٹس کا اعلان
وزیراعلٰی پنجاب

”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“ مریم نواز کا اقلیتوں کے دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے واہنڈو انٹر چینج گوجرانوالہ، سیالکوٹ لاہور موٹروے ایکسپریس وے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کے لیے18ارب کی لاگت سے چار میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا۔ مریم نوازنے واہنڈو انٹرچینج فارسٹ اسٹیشن کا افتتاح کیا، انھوں نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کا دورہ کرکے جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ علی پورتا قادرآباد روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا، 14 کلومیٹر طویل علی پور تا قادر آباد روڈ پر ایک ارب روپے سے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چن دا قلعہ تا عزیز کراس چوک تعمیر و بحالی کے پر اجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ 12.57 کلومیٹر طویل دورویہ سڑک تعمیر کی جائے گی، چن دا قلعہ پر ٹریفک کی روانی کے لئے فلائی اوور بھی بنایا جائے گا۔

مریم نوازنے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا، اس موقع پروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو فارسٹ سٹیشن پرتفصیلی بریفنگ دی گئی کہ واہنڈوفارسٹ اسٹیشن میں تقریبا ً 40ہزار مقامی پودے لگائے گئے ہیں۔ فارسٹ میں کچنار، پلکن، ارجن، انار، جامن اوراملتاس سمیت12قسام مقامی درخت لگائے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ فاریسٹ مانیٹرنگ ونگ درختوں کی دیکھ بھال کرے گا۔ فارسٹ میں آبپاشی کے لئے 10 مقامات پر بور واٹر پمپ نصب کیے گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات 10 واٹرپوزرفارسٹ باقاعدگی سے آبپاشی کریں گے۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے گرجرانوالہ واہنڈو ایکسپریس کے پراجیکٹ تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلی پنجاب نے لاہور موٹروے سے ملانے والی نئی ایکسپریس وے کا معائنہ کیا جس پرانھیں کمشنر گوجرانوالہ نے ایکپسریس وے سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلی کے ہمراہ وزیر اطلاعات پنجاب، چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر