Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا مباحثے کے دوران شدید بیمار ہونے کا انکشاف

Now Reading:

امریکی صدر کا مباحثے کے دوران شدید بیمار ہونے کا انکشاف
امریکی صدر کا مباحثے کے دوران شدید بیمار ہونے کا انکشاف

امریکی صدر کا مباحثے کے دوران شدید بیمار ہونے کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا مباحثے کے دوران شدید بیمار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ صدارتی مباحثے سے قبل وہ شدید بیمار تھے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ’’الیکشن میں صرف خدا ہی مجھے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتا ہے، صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بند تھا‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب کہ انہوں نے یہ بھی دعوٰی کیا کہ وہ اس وقت پوری دنیا کو چلانے کی صلاحیت رکھتے جب کہ صدر بننے کے لیے کوئی بھی ان سے زیادہ اہل نہیں ہوسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں صدر جوبائیڈن نے کہا ’’میرا ہر ایک دن امتحان اور ٹیسٹ کا ہوتا ہے جب کہ میں انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی چلارہا ہوں‘‘۔

Advertisement

خیال رہے کہ 81 سالہ امریکی صدر کی طبیعت کو لے کر کئی خدشات نے جنم لے لیا ہے جب کہ جوبائیڈن کے دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے بھی شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

صدارتی مباحثے میں ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی ڈیموکریٹک رہنما بھی جوبائیڈن سے صدارتی انتخاب سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
چارلی کرک کی اہلیہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان؛ ٹرمپ نے ’’آزادی کا شہید‘‘ قرار دے دیا
امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار، جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو ناکام قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر